چپ چپ رہنا کچھ نا کہنا 
 
 یہ بھی ایک اُداسی ہے ، 
 
 
 
 ہنس کے سارے صدمے سہنا 
 
 یہ بھی ایک اُداسی ہے ، 
 
 
 
 بیٹھے بیٹھے کھو سا جانا یوں ہی دور خیالوں میں ، 
 
 
 
 چلتے چلتے ہنستے رہنا 
 
 یہ بھی ایک اُداسی ہے ، 
 
 
 
 دل کی باتیں سن کر ہنسنا یہ تو سب کی عادت ہے ، 
 
 
 
 غم کی بات پہ ہنستے رہنا 
 
 یہ بھی ایک اُداسی ہے ، 
 
 
 
 مار کے کنکر لہریں گننا بیٹھ کے جھیل کنارے پر ، 
 
 
 
 کچھ لوگوں کا ہے یہ کہنا 
 
 یہ بھی ایک اُداسی ہے … ! ! 
 
Posted on Aug 31, 2012

سماجی رابطہ