دوستانہ مزاج

دوستانہ مزاج

بند کتاب میں کھلے اوراق رکھتا ہوں
دل کو آئینے کی طرح شفاف رکھتا ہوں

ایک بار کا ملنا کر دیتا ہے متاثر
اپنی گفتگو میں کچھ ایسا انداز رکھتا ہوں

مجھ سے ملو تو ذرا فاصلے سے ملا کرو
میں دل میں اتر جانے کا کمال رکھتا ہوں

ہر دکھ کو یونہی بانٹ دیتا ہوں لفظوں میں
کچھ ایسا ہی دوستانہ مزاج رکھتا ہوں . . !

Posted on Feb 16, 2011