اک پل کا ساتھ دے دو

اک پل کا ساتھ دے دو

جان !
بس
اک پل کا ساتھ دے دو
وہ چاہتیں وہ محبتیں
میرے نام کردو
مجھ سے میری
ساری خوشیاں
سارے احساسات
ساری محبتیں
ساری چاہتیں لے لو
بس !
اپنا ساتھ اک پل کے لے دے دو
میرے لبوں کی مسکراہٹیں
میری ساری پیاری باتیں
میری دھڑکنیں
ان میں جاگتا احساس
سارے خواب لے لو
بس !
مجھے اپنے بہت سے پلوں میں سے
اک پل دے دو
میرا چاند
وہ ستاروں بھرا آسمان
صبح کی پہلی کرن
بارش کے بعد کی دھوپ
ساحل کی وہ گیلی ریت
بارش کی رم جھم
سب لے لو
اور تم سے کیا کہوں
جان !
مجھ سے میری زندگی لے لو
بس
مجھے اک پل کا ساتھ دے دو

Posted on Feb 16, 2011