بغیر میرے تجھے چین آ نہیں سکتا

بغیر میرے تجھے چین آ نہیں سکتا
میرا جواب کہیں سے تو لا نہیں سکتا

ہزار پردے بھی ڈالو اگر بناوٹ کے
دلوں کی بات کو چہرہ چھپا نہیں سکتا

بنا دیا ہے زمانے نے دل کو پتھر کا
ستائیں کوئی بھی مجھ کو رلا نہیں سکتا

حسین تاج محل کا بنانے والا بھی
دلوں کے ٹوٹے گھروندے بنا نہیں سکتا . . . !

Posted on Oct 31, 2011