حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے

حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے ،
بھلا بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ہے ،
بتاؤ جس تجارت میں خسارہ ہی خسارہ ہو ،
بنا سوچے خسارے کی تجارت کون کرتا ہے ،
ہمیں ہی غلط فہمی تھی کسی کے واسطے ورنہ !
زمانے کے رواجوں سے بغاوت کون کرتا ہے ،
خدا نے صبر کرنے کی مجھے توفیق بخشی ہے ،
ارے جی بھر کے تڑپاؤ شکایت کون کرتا ہے ؟
زمانے کی ہیں نظروں سے دلوں کے بھید پوشیدہ
خلوص دل سے رب جانے محبت کون کرتا ہے . . . ؟

Posted on Jul 12, 2012