حجاب فتنہ پرور اب اٹھا لیتی تو اچھا تھا

حجاب فتنہ پرور اب اٹھا لیتی تو اچھا تھا ،
خود اپنے حسن کو پردہ بنا لیتی تو اچھا تھا .

تیری نیچی نظر خود تیری عصمت کی محافظ ہے ،
تو اس نشتر کی تیزی آزما لیتی تو اچھا تھا .

تیرے ماتھے پہ یہ آنچل بہت ہی خوب ہے لیکن ،
تو اس آنچل سے اک پرچم بنا لیتی تو اچھا تھا . . . . !

Posted on Jun 11, 2012