کسی روز شام کے وقت ، 
 سورج کے آرام کے وقت ، 
 
 مل جائے ساتھ تیرا ، 
 ہاتھ میں لے کر ہاتھ تیرا ، 
 
 دور کہیں تنہائی میں ، 
 دنیا سے جدائی میں ، 
 
 اپنے سنگ بٹھاؤ تجھے ، 
 دل کا حال سناؤ تجھے ، 
 
 تیرے ہاتھ کی لکیروں میں ، 
 تلاش اپنا نام کروں ، 
 
 اسی وقت اِرادَہ کریں ، 
 پھر ملنے کا وعدہ کریں ، 
 
 کسی روز شام کے وقت ، 
 سورج کے آرام کے وقت . . . ! 
Posted on Apr 20, 2012

سماجی رابطہ