میرے عشق کو نا نڈھال کر ، 
 کبھی بے حجاب وصل کر ، 
 میری آنکھ کو بینائی دے ، 
 میرے قلب کو اجال کر ، 
 مجھے درس دے فنا کا ، 
 میرے عشق میں برا حال کر ، 
 مجھے دے سزا کوئی سخت سی ، 
 مجھے اس جہاں میں مثال کر ، 
 میری اصل صورت بگڑ دے ، 
 کسی عشق بھٹی میں دال کر ، 
 مجھے بھی پلا کوئی ایسی شہ … ، 
 کبھی میری آنکھیں بھی لال کر ، 
 وہ جو اس جہاں میں حلال ہے ، 
 کبھی اس جہاں میں حلال کر ، 
 تیری طلب میں ہوں در بدر ، 
 کبھی اس سمیت بھی خیال کر . . . . ! 
Posted on Jan 31, 2012

سماجی رابطہ