میری زندگی میری جان جہاں

میری زندگی میری جان جہاں ،
مجھے لے چلو کبھی اس جہاں ،

جہاں تو ہی میرا نصیب ہو ؟
جہاں دل سے تو ہی قریب ہو ،
جہاں غم کوئی نا آ سکے ،
جہاں نفرتیں نا ستا سکے ،
جہاں ہو قرب ہو جہاں ہو خوشی ،
جہاں چاہتی ہو ہمیں زندگی ،
جہاں دل میرا نا اداس ہو ،
جہاں ہر گھڑی تیری آس ہو ،

میری زندگی ، میری جان جہاں ،
مجھے لے چلو کبھی اس جہاں . . . !

Posted on Jun 06, 2012