ساقی چلو مشکل سہی لیکن گزارا کر لیا جائے

ساقی چلو مشکل سہی لیکن گزارا کر لیا جائے ، ،
بھلا کر اس کو بس جینے کا چارا کر لیا جائے . .

کتاب عشق میں ایسا نہیں باب جسے پڑھ کر ، ،
تیری محفل میں دشمن کو گوارہ کر لیا جائے . .

اندھیری رات میں تنہا سفر کرنا نہیں اچھا ، ،
سفر میں ہمسفر کوئی دوبارہ کر لیا جائے . .

مسلسل غم اُٹھانے سے یہی بہتر ہے اگر سمجھو ، ،
کنارہ کرنے والوں سے کنارہ کر لیا جائے … .

Posted on Jul 11, 2012