وہ چاہتوں کی ایسی مثال دیتا ہے ، 
 آوارَگی کو اَپْنایَت میں ڈھال دیتا ہے ، 
 
 
 وہ خوش کلام ہے اس قدر ، بات کرنے میں ، 
 کے حرف حرف کو حسن و جمال دیتا ہے ، 
 
 
 میں اسکا ساتھ جو مانگو ، زندگی بھر کے لیے ، 
 بڑے حسین طریقے سے وہ ٹال دیتا ہے ، 
 
 
 یہ جان کر بھی کے مجھے وہ پیار نہیں کرتا ، 
 وہ دیکھتا ہی یوں ہے کے ، الجھن میں ڈال دیتا ہے ، 
 
 
 سوال جیسے پناہ مانگتے ہوں آنکھوں سے ، 
 جواب نگاہ سے وہ کمال دیتا ہے . . 
Posted on Aug 27, 2012

سماجی رابطہ