زندگی کے اس لمحے

زندگی کے اس لمحے
میں بیٹھی سوچ رہی ہوں
کے مجھے تم سے کتنی محبت ہے ،
شاید اس کا اندازہ کرنا ،
ناممکن ہے میرے لیے ،
محبت کی کوئی انتہا نہیں ہوتی ،
اسے بیان کرنے کی کوئی زباں نہیں ہوتی ،
صرف اتنا جان لو جانا
جتنے تارے آسمان میں ہیں ،
جتنے پھول زمین پر ہیں ،
میرے دل کے نہاں خانون میں ،
اتنے ہی دیپ جلے ہیں ،
جو تمھارے نام کے ہیں ،
سنو ہمسفر !
زندگی کے کسی لمحے میں ،
مجھ سے جدا تم مت ہونا ،
لمحہ قیامت ہوگا وہ میرے لئے ،
کے تم بن زندگی سے موت اچھی ہے . . . !

Posted on Jul 16, 2012