سامنے ہے جو اسے لوگ برا کہتے ہیں

سامنے ہے جو اسے لوگ برا کہتے ہیں
جس کو دیکھا ہی نہیں اس کو خدا کہتے ہیں

فاصلے عمر کے کچھ اور بڑھا دیتی ہے
جانے کیوں لوگ اسے پھر بھی دوا کہتے ہیں

چند معصوم سے پتوں کا لہو ہے جناب
جس کو محبوب کے ہاتھوں کی حنا کہتے ہیں . . . !

Posted on Jul 21, 2012