اسلامی معلومات

قرآن مجید کی دعوت کیا ہے ؟
قرآن مجید کی دعوت ہے کہ:
(۱) انسان اپنے خالق کے پسندیدہ اور مقرر کردہ قوانین اسلام کو قبول کرے۔
(۲) اپنے رب کے احکام کی اطاعت کرے۔
(۳) ہر معاملے میں حضرت محمدﷺ کی اطاعت کرے۔
(۴) آخرت میں سرخرو ہونے کے لیے ایمان اور عمل صالح اختیار کرے۔
کیا قرآن مجید پوری انسانی زندگی کے لیے باعث ہدایت ہے ؟
جی ہاں۔
قرآن مجید کے بعد کوئی اور کتاب کیوں نازل نہیں ہوگی ؟
اس کی وجہ ہے کہ:
قرآن مجید کو آخری نبی حضرت محمدﷺ پر اتارگیا کہ جو آخری نبی ہیں۔ ان کے بعد اب کوئی نبی نہیں آئے گا اور نہ کوئی الہامی کتاب نازل ہوگی۔ یہ آخری آسمانی کتاب ہے۔
کیا قرآن مجید کے بعد بھی کوئی کتاب نازل ہوگی ؟
جی نہیں۔
صحیفے کونسے انبیاء پر نازل ہوتے ہیں ؟
حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسی علیہ السلام اور دیگر انبیاء پر۔
کل آسمانی کتنی کتابیں نازل ہوئی ہیں ؟
چارالہامی کتابیں۔
انجیل کس پیغمبر لا نازل ہوئی ؟
حضرت عیسی علیہ السلام پر۔
زبور کس پیغمبر پر نازل ہوئی ؟
حضرت داؤد علیہ السلام پر۔
توریت کس پیغمبر پر نازل ہوئی ؟
حضرت موسی علیہ سلام پر توریت نازل ہوئی۔
قرآن مجید سے پہلے کون کونسی کتاب الہامی نازل ہوئیں ؟
(۱) توریت۔
(۲) زبور۔
(۳) انجیل۔
(۴) انبیائ کے صحف۔