قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہماالسلام


قصص الانبیائ
عربی بائبل
اردو بائبل
انگریزی تلفظ
زابلون
زبولون
زبولون
Zebulun
یوسف
یوسف
یوسف
Joseph
بنیامین
بنیامین
بنیمین
Benjamin
بحوالہ کتاب پیدائش باب 35,30,29
حضرت یعقوب علیہ السلام اپنے والد حضرت اسحاق علیہ السلام کے پاس آگئے اور کنعان (حبرون) کے علاقے میں اپنے والد کے پاس رہے جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام رہتے تھے? حضرت اسحاق علیہ السلام ایک سو اسی سال کی عمر میں بیمار ہو کر فوت ہوگئے اور آپ کے بیٹوں عیسو اور یعقوب علیہ السلام نے آپ کو آپ کے والد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قریب اس غار میں دفن کیا جو انہوں نے خریدا تھا‘ جیسے کہ پہلے بیان ہوچکا ہے?
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے منسوب شہرالخلیل کو عبرانی میں حبرون (Hebron) کہتے ہیں? یہ بیت المقدس سے تقریبا 35 کلومیٹر جنوب میں ہے? تورات میں ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام نے عفرون میں صوحارحیشی سے یہاں زمین کا ایک ٹکڑا چار سو نقرئی درہموں میں خریدا اور اس میں سارہ کو دفن کیا‘ چنانچہ یہاں ایک غار میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی اہلیہ سارہ‘ حضرت اسحاق علیہ السلام اور ان کی اہلیہ ربقہ‘ حضرت یعقوب علیہ السلام اور ان کی اہلیہ ایلیا اور حضرت یوسف علیہ السلام کی قبریں ہیں? کہا جاتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی قبر بھی اسی غار (مغارہ مکفیلہ) میں ہے? حضرت سلیمان علیہ السلام نے وحی الہ?ی کے مطابق ان انبیائے کرام کی قبروں پر قبہ نما چھت بنادی? (اطلس القرآن‘ اُردو (دارالسلام) صفحہ 85 بحوالہ معجم البلدان‘ جلد: 2) ان سب پر اللہ کی رحمت اور سلام ہو?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت حزقیل علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.