11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:37
گوانتاناموبے جیل میں قیدی کی پراسرار ہلاکت
اے آر وائی - بدنام زمانہ جیل گوانتا ناموبے میں ایک قیدی پر اصرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔ قیدی کا نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی ۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق گوانتا ناموبے جیل کا محافظ معمول کی چیکنگ کر رہا تھا کہ اسے ایک قیدی بے ہوش حالت میں نظر آیا ۔
محافظ نے فوری طورپرقیدی کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا جہاں و ہ مردہ پایا گیا ۔ قیدی کی لاش پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔