تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:6

القاعدہ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی: لیون پینیٹا

اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔ لیون پینٹا نے یہ بات ریاست پنسلوانیا میں گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملوں میں مرنے والوں کی یادگار کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہم گیارہ ستمبر کو اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ امریکا پر حملہ کرنے والا کوئی بھی شخص بچ نہیں سکے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ امریکا کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور امریکا پر حملہ آور ہونے والے کسی بھی فرد کو بچ نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔



لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.