تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:19

شمالی افغانستان میں خود کش حملہ، سولہ افراد ہلاک

اے آر وائی - شمالی افغانستان میں خود کش حملے کے نتیجے میں دس پولیس اہلکاروں سمیت سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بارود سے بھری جیکٹ میں ملبوس خود کش حملہ آور نے اچانک خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔



دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں دس پولیس اہلکار اور چھ شہری شامل ہیں۔ دھماکے سے بیس سے زائد افراد بھی زخمی ہو گئے۔ تاحال اب تک کسی بھی گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



افغان فوج اور غیر ملکی فورسز کے طالبان کیخلاف کارروائی کے دوران گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں خودکش حملوں میں متعدد افغان اور غیر ملکی فورسز ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.