تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:29

کینیا میں اراضی اور پانی کا تنازعہ، اڑتیس افراد قتل

اے آر وائی - کینیا کے ساحلی علاقے مومباسہ میں قبائلی تصادم کے دوران سو سے زائد مسلح افراد نے ایک گاوٴں پر حملہ کر کے نو پولیس افسران سمیت اڑتیس افراد کو قتل کر دیا۔



مسلح افراد نے گاوٴں کے ایک سو پچاس سے زائد گھر بھی نذر آتش کر دیئے۔ہلاک ہونیوالے افراد کا تعلق پوکومو جبکہ حملہ آوروں کا تعلق اورما قبیلے سے ہے۔حملے کے ایک عینی شاہد کے مطابق حملہ آور مختلف اطراف سے فائرنگ کر رہے تھے جو انتہائی تربیت یافتہ دکھائی دے رہے تھے۔



واضح رہے کہ دونوں قبیلوں کے درمیان پانی اور اراضی کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تنازع میں اب تک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک مقامی شخص کے مطابق اب تک تین سو زائد افراد اس تنازع کا شکار ہو چکے ہیں۔



کینیا کے صدر موائی کیباکی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا جبکہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.