11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:39
شکاگو میں حکومتی تعلیمی اصلاحات کیخلاف اساتذہ سراپا احتجاج
اے آر وائی - امریکی ریاست شکاگو میں پبلک اسکولز کے انتیس ہزار سے زائد اساتذہ اور ان کی حمایت کرنے والے اسٹاف نے امریکی تاریخ میں کئی دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اصلاحات کیخلاف ہڑتال کی۔
ہڑتال کے باعث تین لاکھ پچاس ہزار سے زائد طلباء متاثر ہوئے۔ میئر شکاگو ریم ایمانوئیل کی نئی تعلیمی اصلاحات اور اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے توثیق کو اساتذہ نے مسترد کردیا ہے۔
اساتذہ کی ہڑتال صدر بارک اوبامہ کے لیے ایک حساس سیاسی ایشو بن گئی ہے جس کے باعث نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے لیے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب صدر اوبامہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ صدارتی انتخاب میں ایلی نوائس سے کامیابی حاصل کر لیں گے جبکہ انہیں امید ہے کہ دیگر پڑوسی ریاستوں میں انہیں اپنے ریپبلیکن حریف مٹ رومنی پر سبقت حاصل رہے گی ۔