تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:57

دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے ، نیٹو سربراہ

اے آر وائی - نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندے فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو نہ تو کوئی جواز دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے برداشت کیاجائے گا۔ امریکا کے شہر نیو یارک میں ٹوئن ٹاورز کی تباہی کے گیارہ سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں راسموسن نے کہا ہے کہ نیٹو دہشت گردی کے خلاف اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ نیٹو کے پچیس اتحادی ممالک دہشت گردی کے خلاف انتھک کام کر رہے ہیں، اور یہ وجہ ہے کہ ہمارے ایک لاکھ بیس ہزار فوجی افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ افغانستا میں نیٹو فورسز کے خلاف کارروائیاں قابل تشویش ہیں اور امن پسند اقوام کو درپیش چیلنجز کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہ عالمی برادری شا م کے مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے کا خیر مقدم کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.