11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:19
امریکہ:جمہوری حکومت پر امن انتقال اقتدار کرے گی، شیری رحمن
اے آر وائی - امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک منتخب جمہوری حکومت اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد پر انتقال اقتدار کی جانب رواں دواں ہے۔ یہ بات امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمن نے سفیر کی حیثیت سے پہلی بار نیو یارک کا دورے کے دوران پاکستانی نژاد امریکیوں کے مختلف وفود سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کی نئی بننے والی جمہوری تاریخ میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت کے ساتھ جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کی جانب قدم بڑھانا چاہئے۔
شیری رحمن نے نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی کے وفود سے ملاقات کے علاوہ مختلف تقریبات میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نیو یارک میں پاکستانی قونصل جنرل فقیر سید آصف حسین نے ان کے اعزاز میں ایک اعشائیہ بھی دیا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔