تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:44

عراق میں کار بم دھماکہ،3افراد ہلاک

اے آر وائی - عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا بغداد کے ڈسڑکٹ بےیا میں واقع ایک کیفے کے باہر کھڑی کار میں کیا گیا۔



دھماکے سے بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عراق میں جاری بدامنی کی لہر میں اتوار سے اب تک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.