تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:13

بھارت: بس کھائی میں گرنے سے 30افراد ہلاک

اے آر وائی - بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے تیس افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پالم پور قصبے کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب مسافربس چھ سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔



پولیس اور فوجی اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور زخمی ہونے والے بیس افراد کو اسپتال منتقل کیا جن میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کا پتا چلانے کے لئےتحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.