تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 مارچ 2014
وقت اشاعت: 8:8

آسام میں راہول گاندھی کا بوسہ لینے والی خاتون کوشوہر نے جلاکرمارڈالا

جیو نیوز - نئی دہلی…راہول گاندھی کا گالوں کو بوسہ دینے والی خاتون کوشوہر نے جلا کر ماردیا۔بھارتی ریاست آسام میں راہول گاندھی کا گالوں کو بوسہ دینے والی خاتون کواس کے شوہر نے جلا کر ماردیا۔ بعد میں خود کو بھی جلانے کی کوشش کی تاہم اسے بچالیا گیا ہے۔ چند روز قبل کانگریس کے رہ نما راہول گاندھی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریاست آسام پہنچے تھے، جہاں خواتین پارٹی ورکر انھیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائیں، اور ان میں سے دو خواتین نے راہول گاندھی کا چہرہ اور ماتھا چومنا شروع کردیا۔ راہول گاندھی تو واپس چلے گئے تاہم ان میں سے ایک خاتون بونتی کو اپنا یہ عمل مہنگا پڑگیا اور اس کا اپنے شوہر سے اس معاملے پرجھگڑا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بات اتنی بڑھی کے شوہر نے اسے زندہ جلادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.