8 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:47
کوالالمپور: ملائیشیا ایئرلائن کا مسافر طیارہ سے رابطہ منقطع ہوگیا
جیو نیوز - کوالالمپور…ملائیشیا ایئرلائن کے مسافر طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیاہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جارہا تھا کہ کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا ایئرلائن کے مسافر طیارے میں239 مسافر سوار ہیں۔