تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:33

افغانستان کے سرحدی علاقے میں دھماکا، 4 افرادہلاک،12 زخمی

جیو نیوز - چمن …افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں دھماکے سے 4 افرادہلاک اور12 زخمی ہو گئے۔افغان پولیس کے مطابق دھماکا افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی کے بازار میں ہوا جس میں 4 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپن بولدک کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.