13 مارچ 2014
وقت اشاعت: 10:8
ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش کا کام چھٹے روز میں داخل
جیو نیوز - کوالالمپور…ملائیشیا کے لاپتا طیارے کی تلاش کا کام چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ ملائیشین ایوی ایشن چیف کا کہنا ہے کہ چینی سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر کے مقامات کا دورہ کرنے پر وہاں سے کچھ نہیں ملا۔ چینی سیٹیلائٹ نے تین تیرتی ہوئی اشیا کی تصاویر جاری کی تھیں۔ گمشدہ ملائیشین طیارے کی تلاش میں دنیا بھر سے 42 بحری جہاز اور 32 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔