13 مارچ 2014
وقت اشاعت: 14:9
ماہر فلکیات کا سورج سے 1300 گنا بڑا ستارہ دریافت کرنے کا دعویٰ
جیو نیوز - پیرس…ماہرین فلکیات نے سورج سے 1300 گنا بڑا ستارہ دریافت کیا ہے، فرانس کے شہر 'نیس' کی ایک رصد گاہ میں تحقیق کرنے والی ماہرین فلکیات کی ٹیم کے مطابق یہ ستارہ اب تک دریافت ہونیوالے دس بڑے ستاروں میں سے ایک ہے، 'ایچ آر 5171اے' نامی ستارہ زمین سے 12ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور سورج سے دس لاکھ گنا زیادہ چمکدار ہے، اسے زمین سے دوربین کے بغیر بھی دیکھا جاسکتا ہے، ماہرین کے مطابق اس کی دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گزشتہ 40 برسوں کے دوران اس ستارے کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے