14 مارچ 2014
وقت اشاعت: 20:1
ممبئی میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی
جیو نیوز - ممبئی …بھارتی شہر ممبئی میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی۔ اس واقعے میں 7افراد زخمی بھی ہوئے۔ ممبئی میں یشونت نگر کے علاقے میں سات منزلہ عمارت اچانک ایک دھماکے سے زمین بوس ہوگئی۔ عمارت گرنے کا منظرایک موبائل کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ شہری حکام کے مطابق عمارت کے رہائشی مقاصد کے لیے استعمال سے پہلے ہی منع کیا جا چکا تھا، مگر پھر بھی کچھ خاندان غیرقانونی طورپروہاں مقیم تھے۔