تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2014
وقت اشاعت: 5:4

نائیجیریا: نوکری کے ٹیسٹ کے دوران بھگڈر، 7 افراد ہلاک

جیو نیوز - ابوجا…نائیجیریا میں نوکری کے ٹیسٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے ایک اسٹیڈیم میں دوڑ کے ٹیسٹ کے دوران بھگدڑ مچ گئی ، جس سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ صرف 30 اسامیوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فارم جاری کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں 70 ہزار کے قریب امیدواروں کے لیے ٹیسٹ کے انتظامات کیے گئے تھے تاہم لاکھوں امیدواروں کا مجمع ان کے قابو سے باہر ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.