17 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:3
وینزویلامیں حکومت مخالف مظاہرے جاری
جیو نیوز - کاراکا س…وینزویلامیں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ،کاراکا س اسکوائر میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں،6 ہفتوں کے دوران جھڑپوں میں 28 افراد ہلاک 300 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔وینزویلا کے شہر کاراکاس میں اپوزیشن کے حامی صدر نکولس Maduro' کی سوشلسٹ حکومت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ہزاروں افراد نے جب Carlota کارلوٹا ملٹری فضائی بیس کی جانب مارچ کیا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں آنسو گیس اور واٹر کینن سے روکنے کی کوشش کی،جس کے جواب میں طلبا نے پولیس پر پتھراوٴ کیا۔جبکہ کچھ طلبا نے Altamira پلازہ میں بھی مظاہرے کئے۔چھ ہفتوں کے دوران 1500مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔