تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2014
وقت اشاعت: 15:24

ملائیشیا کے طیارے کی آخری ٹرانسمیشن 8مارچ کو 1بجکر 30منٹ پرآئی

جیو نیوز - کوالا لمپور…لاپتا ملائیشین طیارے کی آخری ٹرانسمیشن مقامی وقت کے مطابق 8مارچ کو1بج کر 30منٹ پرآئی۔ اس سے اگلے 30منٹ میں ٹرانسمیشن بند ہوگئی ۔ ملائیشن ایرلائن کے حکام کاکہناہے کہ گمشدہ طیارے سے موصول ہونے والے آخری کلمات ممکنہ طور پر معاون پائلٹ نے اداکیے۔ ملائیشیا کے ائیرلائن حکام نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ 10دن قبل لاپتہ ہونے والے ملائیشین طیارے سے موصول ہونے والے آخری کلمات ممکنہ طور پر معاون پائلٹ نے اداکیے، جس کے بعد طیارے کا اہم سگنلنگ سسٹم بند کر دیا گیا، طیارے کاائیر کرافٹ کمیونیکیشن ایڈریسنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم آخری بار ایک بج کر 7منٹ پر بند ہوا اور امکان ہے کہ اگلی ٹرانسمیشن اس کے 30منٹ بعد بند کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.