تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:5

امریکا: شامی سفارتخانہ بند، عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکہ نے واشنگٹن میں شام کے سفارت خانے کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ سفارت خانہ بند کرنے کے علاوہ امریکی ریاست ٹیکساس میں شامی قونصلیٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ بشاالاسد کی حکومت کی لاقانونیت انتہا تک پہنچ گئی، ان کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت کے سفارت خانوں کی امریکا میں موجودگی ہماری لیے بے عزتی ہے، اسی لئے ہم نے انہیں بند کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.