تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مارچ 2014
وقت اشاعت: 6:38

معاشی بدحالی، بیروزگاری کیخلاف اسپین میں مظاہرے، کئی افراد زخمی

جیو نیوز - میڈرڈ…اسپین میں بے روزگاری کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والا March Dignity شام ہوتے ہی پر تشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴکیا جبکہ پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کے گولے فائر کیے اور متعدد افرد کو حراست میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مظاہریں سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ یوریی یونین کے کفایت شعاری اقدامات سے بیروزگاری اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ اس سے تعلیم، صحت، ہاوسنگ اور دیگر کئی شعبے بھی تباہی کا شکار ہوگئے ہیں۔ کفایت شعاری اقدامات فوری طورپر ختم کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.