24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 14:50
ملائیشین طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوا،وزیراعظم نجیب رزاق
جیو نیوز - کوالا لمپور…ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشین طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوا ہے، طیارے میں موجود کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ وزیراعظم نجیب رزاق کا مزید کہنا ہے کہ طیارے کی آخری پوزیشن بحر ہند کے وسط میں تھی، طیارے میں سوار افراد کے لواحقین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے، مسافروں کے اہل خانہ کو مزید معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔