تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:35

ملائیشیا کے لاپتا طیارے کا 16 دن بعد سراغ مل گیا

جیو نیوز - کوالا لمپور…ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا 16 روز بعد سمندر میں سراغ مل گیا۔ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ طیارہ بحرہند میں گرکے تباہ ہوا، کوئی مسافر زندہ نہیں بچا۔ملیشین ائیرلائنز کی فلائٹ ایم ایچ 370 ، کوالالمپور سے بیجنگ کے لیے روانہ ہوئی،239مسافروں کو لیے یہ طیارہ 8 مارچ اور 9مارچ کی درمیانی شب ملیشیا اور ویتنام کی سرحد پر پہنچا ۔پائلٹ نے شب بخیر کہا لیکن اس کے بعد خیر کی کوئی خبر نہیں آئی اور طیارہ غائب ہوگیا۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ طیارے کا سسٹم کاک پٹ سے بندکیا گیا اور پھر طیارہ ریڈار سے غائب ہوکر 7گھنٹے تک پرواز کرتا رہااور سیٹلائٹ پر طیارے کے سگنلز آتے لیکن بدقسمت پرواز کے ساتھ کیا ہوا ؟کیسے ہوا؟کیوں ہوا؟ یہ تھے وہ سوالات جو 16دنوں تک عالمی میڈیا کی زینت بنے رہے ۔ بالآخرسولہویں دن وزیراعظم ملیشیا نے اعلان کردیا کہ بدقسمت بوئنگ 777 بحر ہند میں آسٹریلوی شہر پرتھ کے مغرب کی جانب گر کر تباہ ہوگیا ہے اورسیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق یہی تھی وہ جگہ جس کے سگنلز آخری بار8بج کر 10منٹ پر سیٹلائٹ کو ملے اوریوں 239مسافروں کا سفراور ان کے لواحقین کا انتظار سب کچھ تباہی پر ختم ہوگیا ۔اس اعلان کے ساتھ ہی برطانوی اور امریکی میڈیا کی قیاس آرائیوں نے دم توڑا اور تمام جھوٹے دعووں کا پول کھل گیا۔غیر ملکی میڈیا نے ہر دن طیارے کی گمشدگی کو نیا رخ دیا، کبھی کہا کہ طیارے کو کئی ملکوں کی ریڈار سے بچ کر طالبان اغوا کرکے افغانستان یا پاکستان لے گئے ہیں،تو کبھی الزام دھرا کہ طیارے کا کپتان ملیشین عسکریت پسندوں کے ساتھ لاپتہ طیارے کو نائن الیون جیسے واقعے میں استعمال کرنے کے لیے اغوا کرچکا ہے ۔ان خدشات اور تحقیقات کی حقیقت شاید اس وقت کھلے گی جب بحر ہند کی تہہ میں موجود طیارے کا ملبہ سب کی نظروں کے سامنے آجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.