25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 23:20
یارکشائر: ایشیائی خاتون نے شاپنگ سینٹر میں خود کو ذبح کرلیا
جیو نیوز - شپلے…برطانیہ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں ایشیائی خاتون نے شاپنگ سینٹر میں چاقو سے خود کو ذبح کرلیا۔ یہ واقعہ شپلے میں پیش آیا جہاں خاتون شاپنگ سینٹر میں خریداری کررہی تھی۔ خاتون کی عمر بیس سے چالیس برس کے درمیان ہے۔ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے یہ اقدام کیوں کیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ خاتون کسی پولش عورت کے ساتھ داخل ہوئی تھی۔ پولش خاتون بیکری گئی اور اس دوران ایشیائی خاتون نے گردن پر چھری پھیرلی۔ فوری طبی امداد کے باوجود خاتون جانبر نہ ہوسکی۔ پولش خاتون کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے اور تحقیقات مکمل ہونے پر اسٹورکو دوبارہ کھول دیا گیاہے۔