25 مارچ 2014
وقت اشاعت: 23:20
لندن میں پاکستانی نوجوان کا قتل
جیو نیوز - لندن…لندن کے علاقے اسٹریٹفرڈ میں چاقو کے وار سے قتل پاکستانی نژاد نوجوان کے قاتلوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا۔ پولیس نے عوام سے ملزم کی تلاش میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ 22 برس کا محمد یاسر افضل پیر کو اپنے کیب آفس میں زخمی حالت میں پایاگیاتھا اور وہ اسپتال میں چل بسا تھا۔