27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:12
سی آئی اے تفتیشی پروگرام کی رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے ووٹنگ آئندہ ہفتے
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی سینیٹ کمیٹی میں سی آئی اے کے تفتیشی پروگرام کی رپورٹ منظرعام پرلانے سے متعلق ووٹنگ آئندہ ہفتے ہوگی۔ سی آئی اے کی تفتیشی رپورٹ سامنے آنے سے دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کے اصل حقائق سامنے آنے میں مدد ملے گی۔ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سربراہ سینیٹر ڈیان فین اسٹین اس رپورٹ کے کچھ حصوں کو عوام کے سامنے لانا چاہتی ہیں، انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ کے کچھ حصے منظر عام پر لانا ضروی ہے، تاکہ پروگرام کے دوران استعمال کیے گئے ظالمانہ تفتیشی طریقے دوبارہ استعمال نہ ہوں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ واٹربورڈنگ جیسے تفتیشی طریقے بھیانک غلطی ہیں، 6 ہزار 3 سو صفحات پر مشتمل سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سینیٹ پینل اور سی آئی اے میں اختلافات پیداہوئے تھے۔