تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مارچ 2014
وقت اشاعت: 7:17

امریکا میں بد عنوانی کے الزام میں میئر گرفتار

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کی ریاست نارتھ کیرولینا میں میئر کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔پیٹرک کینن پر 48ہزار ڈالرز رشوت لینے کا الزام ہے، شارلٹ شہر میں یہ کارروائی ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹ نے کی۔ایک اطلاع پر پیٹرک کینن کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیااور 48ہزار ڈالر رشوت لینے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ان پر عدالت میں استغاثہ نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرنے،سرکاری فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔پیٹرک کینن کو ابتدائی سماعت کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.