29 مارچ 2014
وقت اشاعت: 0:8
ایران کے ایٹمی پروگرام پر کوئی برا معاہدہ نہیں کریں گے، امریکا
جیو نیوز - ریاض…امریکی صدرباراک اوباما کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو ایران کے نیوکلئیر پروگرام پر کوئی بھی خراب معاہدہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ یہ بات امریکی صدر باراک اوباما نے ریاض میں سعودی فرمارواں شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں امریکا کے ایران کیساتھ جوہری معاہدے، شام میں باغیوں کی امداد اورعرب اسپرنگ کے دوران پیداہونے والے اختلافات بھی زیر غور آئے۔سعودی عرب شامی باغیوں کیلئے مزیدامریکی حمایت چاہتاہے جبکہ امریکی صدر نے کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائل شامی باغیوں کے ہاتھ لگنے پر تشویش کا اظہار کیاتاہم یہ بھی کہاکہ امریکا شامی اپوزیشن کونئے ایئر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی پربھی غورکررہاہے۔انھوں نے واضح کیاکہ شام اورمشرق وسطیٰ کے تنازع پرامریکی نقطہ نظراتنا نرم نہیں ہواجتناسعودی عرب سمجھ رہاہے۔امریکی صدر نے شاہ عبداللہ کو یقین دلایا کہ واشنگٹن ایران کے جوہری تنازع پر کوئی بھی برا معاہدہ قبول نہیں کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے اہم امورمیں جاری حکمت عملی کوبرقراررکھنے پربھی اتفاق کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کیلئے یہ ضروری تھا کہ وہ شام اور ایران کے معاملے پر سعودی فرماں روا سے باضابطہ ملاقات کرکے انھیں اعتماد میں لیں۔