تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2014
وقت اشاعت: 9:30

افغان دارالحکومت کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھماکا اور فائرنگ

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں انتخابات کو ایک ہفتہ رہ گیا ہے،شدت پسندوں نے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے اور فائرنگ کی گئی ہے۔کابل پولیس کے سربراہ سید گل آغا ہاشمی کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے انڈپینڈنٹ الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر پر بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ پولیس افسرا کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے بھی حملہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.