تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:39

لندن میں موٹرسائیکل سوار شخص کی فائرنگ سے نوجوان شدیدزخمی

جیو نیوز - لندن…لندن میں موٹرسائیکل سواروں کے ہاتھوں لوگوں کوٹارگٹ کرنے کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہاہے۔ ازلنگٹن میں موپیڈ mopedسوار نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیاہے۔ ازلنگٹن کی ایسیکس روڈ Essex پر فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ڈرائی کلینر کی دکان کے سامنے ہوئی اس فائرنگ سے زخمی شخص کی عمر تیس برس ہے اور اسے ایسٹ لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی پستول برآمد کی گئی ہے۔چند ہی روز پہلے لندن میں فائرنگ اور پوش علاقے میں اسی انداز سے ڈکیتی بھی کی جاچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.