تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:25

جنوبی کوریا :متنازع سمندری سرحدی علاقے میں ڈرون تباہ

جیو نیوز - سیول …جنوبی کوریا ملک کی شمالی متنازع سمندری سرحدی علاقے میں تباہ ہونے والے ڈرون کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے،جس کے متعلق خیال ہے کہ یہ شمالی کوریا کا ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق ایک بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ شمالی کوریا کی سرحد کے ساتھ متنازع سمندری سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جو خاص نگرانی کے لیے آیا تھا۔ تباہ ہونیوالا آسمانی رنگ کا ڈرون بالکل ایساہی ہے ، جیسا شمالی کوریا نے گزشتہ سال پریڈ کے دوران ڈرونز کی نمائش میں پیش کیا تھا۔اس سے پہلے گزشتہ روز شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ بھی ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.