تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:2

افغان انتخابات میں جوش و خروش،یورپی یونین کا اظہار مشرت

جیو نیوز - ایتھنز…یو نان میں یوکرین کے تنازع پر،یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس دوسرے دن بھی جاری ہے، جس میں افغانستان میں صدارتی انتخابات میں عوامی جوش وخروش کو سراہا گیا،یونان کے شہر ایتھنز میں ہونیوالے اس اجلا س میں یوکرین کا تنازع زیر بحث ہے، اسی اجلاس میں آج افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر بھی رائے دی گئی،طالبان کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود ،لوگ بڑی تعداد میں اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں،ڈچ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ووٹنگ کا عمل حوصلہ افزاہے وہیں۔بین الاقوامی مبصر ین کی کمی ضرور محسوس کی جا رہی ہے،بہت سے بین الاقوامی مبصر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.