تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:10

کیلی فورنیا میں جشن بہاراں پارٹی میں دھینگا مشتی، 44افراد زخمی

جیو نیوز - کیلی فورنیا…امریکی شہرکیلی فورنیا میں سالانہ جشن بہاراں پارٹی میں ہنگامہ آرائی کے دوران 44 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 100 سے زائد کو گرفتار کرلیا۔ امریکی حکام کے مطابق جنوبی کیلی فورنیا کے علاقےIsla Vista کے ایک کالج میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب ایک شخص نے شراب کی بوتلوں سے بھرا بیگ ایک پولیس افسر کے منہ پر دے مارا۔ اس کے بعد 15 ہزار حاضرین میں سے کچھ نے پولیس افسران پر پتھروں، اینٹوں اور بوتلوں کی بارش کردی۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 44 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 100 سے زائد کو گرفتار کرلیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.