تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:11

القاعدہ کے لیڈر الظواہری کے بھائی کو مقدمے کا سامنا

جیو نیوز - قاہرہ…القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری کو مصر میں مبینہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر مقدمے کا سامنا ہے۔ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری اور اْن کے 67 ساتھیوں پر مصری حکام نے پولیس اور فوجی چیک پوسٹوں پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں 50 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں اور بقیہ 18 کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ محمد الظواہری کو گزشتہ برس اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.