تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:48

امریکا نے شامی باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی، روسی میڈیا

جیو نیوز - ماسکو…روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شام کے باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو انتہائی طاقتور اینٹی ٹینک ہتھیاروں سمیت دیگر اسلحہ فراہم کیا ہے۔ ٹاوٴ میزائلوں سمیت یہ اسلحہ شام کے دو باغی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارٹن ڈیمسی نے اسرائیلی حکام سے کہا تھا کہ وہ اسلحہ پہنچانے کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں کی مدد کریں۔ شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ حال ہی میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.