تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:52

ملائیشین طیارے کی گمشدگی کو آج پورا ایک ماہ ہوگیا

جیو نیوز - کوالالمپور…ملائیشین طیارے کی گمشدگی کو آج پورا ایک ماہ ہوگیا ہے، بحرہ ہند میں لاپتہ طیارے کی تلاش جاری ہے۔آج سے پورے ایک ماہ پہلے 8 مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ملائیشین آئیرلائن کی پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہوگئی تھی۔کئی ملکوں کی ٹیمیں لاپتہ طیارے کی تلاش میں سرگرم ہیں۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب گمشدہ طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ادھر بیجنگ اور کوالالمپور میں بدقسمت مسافروں کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ، شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.